ابھیسار شرما کے خصوصی پروگرام ” بےباک“ کی نویں قسط اپ کے سامنے پیش کی جاتی ہے۔
ایک ایسے دور میں جب پورا ملک کورونا وائرس سے لڑ رہا ہے ۔
ایک ایسے دور میں جب وزیراعظم مودی سب کو اتحاد کا پیغام دے رہے ہیں۔ کہ ہم ایک ساتھ مل کر اس بیماری سے لڑ سکتے ہیں۔
میرا سوال یہ ہے کہ بی جے پی کے لیڈران سماج کے اندر اخر زہر کیوں بو رہے ہیں، اور انکے زہر کی وجہ سے ملک وبیرون ملک میں بھارت کی ناک کٹ رہی ہے، دوسرے ملکوں میں بسے بھارتیوں کی جانوں کو تم خطرے میں ڈال رہے ہو۔
مہاراشٹر کے پارگھل میں ایک حادثہ ہوتا ہے اور ھجوم کے ذریعے تین لوگوں کو مارا جاتا ہے، ان میں سے دو ہندو سادھو سنت تھے۔ پولیس سامنے کھڑی ہے اور اس تماشے کو دیکھ رہی ہے۔
یہ شرمناک نظارہ ہے، مہارشٹرا پولیس کے سر پر ایک زبردست داغ ہے۔ ایک سیدھا سوال ادھو ٹھاکرے کی سرکار سے۔ کہ یہ کیوں ہوا۔
سمبت پاترا نے اس حادثہ کو لے کر ٹویٹ کیا ہے یہ سنتوں کے ساتھ بہت برا ہے، سارے لوگ خاموش ہیں، ائین کی کا اسوقت کوئی حوالہ نہیں دے رہا ہے اور دیں گے بھی کیوں، سنتوں کا خون ہوا ہے، اور سنتوں کو کون پوچھتا ہے۔
مزید جاننے کےلیے ویڈیو دیکھیں۔
