بھارت میں نفرت پھیلانے والے میڈیا اداروں پر متحدہ عرب امارات کے ایک اخبار نے پابندی لگانے کا مطالبہ کیاگیا

,

   

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات کے مشہور روزنامہ گلف نیوز نے بدھ کے روز خلیج میں اسلامو فوبیا کے ذریعے نفرت پھیلانے پر ہندوستان کے سب سے نمایاں نیوز چینلز ریپبلک ٹی وی ، زی نیوز ، انڈیا ٹی وی ، آج تک ، اے بی پی اور ٹائمز ناؤ پر ہر طرح کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

معاشرے میں نفرت پھیلانے والے

متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک اخبار نے 6 مئی کو اپنے اداریہ میں سخت الفاظ میں انھیں اصل مجرم اور نفرت کے مبلغ قرار دیتے ہوئے 6 مئی کو ایک مذکورہ ایڈیٹوریل میں بتایا کہ کس طرح ہندوستان میں پرائم ٹائم میں نفرت انگیز مواد کی وجہ سے وہ ’’ ٹی وی چینلز ‘‘ خلیجی ممالک میں مذہبی بد نظمی کے باعث بنے ہیں۔

براہ راست ٹی وی پر پھیلائے جانے والے نفرتوں کا زبردست اثر پڑتا ہے خاص طور پر جب یہ مشہور اینکرز کی طرف سے ایسا کیا جاتاہے۔ خلیجی ممالک کے حکام کو ان چینلز کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی ، ریپبلک ٹی وی ، زی نیوز ، انڈیا ٹی وی ، آج تک ، اے بی پی اور ٹائمز ناؤ سب کے سب نفرت پھیلاتے ہیں۔

ان اداروں کی وجہ پچھلے کچھ ہفتوں میں متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ریاستوں میں مقیم ہندوستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر متعدد “نفرت انگیز اور انتہا پسندی پر مشتمل پیغامات سامنے اۓ ہیں۔

پچھلے دو ہفتوں میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف مبینہ “شیطانی” مہم چلانے کے الزام میں ان کے اسلاموفوبیا پر مشتمل سوشل میڈیا پر پیغامات کی وجہ سے نصف درجن ہندوستانیوں کو اس کی سزا بھگتنی پڑی ہے۔

روزنامہ نے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ، “بہت سے ہندوستانی جنھیں نوکریوں سے نکالا گیا وہ متحدہ عرب امارات کے طویل مدتی رہائشی تھے۔”

متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں مقیم عرب کی نامور شخصیات نے بھی اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے خدشات کو محسوس کیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات ، عمان اور قطر میں موجود ہندوستانی سفارت خانوں نے سوشل میڈیا طرز عمل پر انتباہ جاری کیا ہے جس میں ہندوستانیوں کو تفریق کے خلاف سخت قوانین کی یاد دلانی ہے۔

روز نامہ میں سوال کیا گیا کہ “لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ طویل المیعاد رہائشی جو مقامی قوانین اور حساسیت سے واقف ہیں وہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے مواد کیوں پوسٹ کر رہے ہیں؟”

بھارتی میڈیا میں زہر بہت بھرا ہے، خاص طور پر کچھ نیوز چینلز بھارتی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی داستان خلیجی ممالک میں بھی پھیلا رہے ہیں۔

گلف نیوز جو متحدہ عرب امارات میں طاقتور النصر پبلشنگ گروپ کی ملکیت ہے انہوں نے بعض سرکردہ میڈیا چینلز پر بھی یہ الزام لگایا کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لئے خبروں کو گھما کر جعلی بیانات پیش کر رہی ہے۔

“مثال کے طور پر میڈیا واچ ڈاگس نے کورونا وائرس پھیلانے کے لئے مسلمانوں کے پھلوں پر تھوکنے کی جعلی خبروں کو نشر کیا ہے۔ روزنامہ نے کہا کہ اس جعلی خبروں کو کچھ نیوز چینلز پر اس وقت تک دہرایا گیا جب تک کہ لوگوں نے حقیقت میں اس پر یقین کرنا شروع نہیں کیا۔