نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 941 کوویڈ 19 معاملات کے ساتھ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 12،380 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو دی۔
آپ کو بتادیں کہ اب تک بھارت میں 1,489 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 10,477 زیر علاج ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 37 اموات کی اطلاع کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 414 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ مثبت کویڈ 19 کے واقعات دراصل کیےگئے ہیں، جہاں پر مریضوں کی کل تعداد 2،916 ہیں جن میں 295 صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ 187 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
دہلی میں 1،578 مثبت مریض ہیں، اس میں 40 مریضوں صحت مند ہو چکے ہیں، جبکہ 32 مریض انفیکشن کے باعث فوت ہوگئے ہیں۔
اس فہرست میں تامل ناڈو تیسرے نمبر پر ہیں ،وہاں پر 1،242 واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں 118 صحت یاب ہو چکے ہیں اور 14 مریض وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔
راجستھان میں 1،023 لوگ کورونا میں مثبت پاۓ گئے ہیں،جن میں 147 صحت مند ہوچکے ہیں اور تین مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 987 مثبت مریض ہیں جن میں 64 صحت مند ہو چکے ہیں اور 53 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
وزیراعظم مودی نے منگل کے روز قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں تین مئی تک توسیع کی گئی ہے۔