نئی دہلی: وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،409 نئے کیسز اور 41 اموات کی اطلاع ملنے کے بعد بھارت میں جمعرات کو کویڈ-19 مثبت واقعات کی تعداد 21،393 ہوگئی ہے۔
مثبت مریضوں کی کل تعداد میں 16،454 کا علاج چل رہا ہے جبکہ 681 لوگوں کی اموات ہو چکی ہے۔ ابھی تک 4،257 افراد صحت مند ہو چکے ہیں ۔
مہاراشٹرا اب تک 5،652 کوویڈ 19 مثبت کیسوں کے ساتھ اب تک پہلے نمبر پر برقرار ہے، ریاست میں 269 اموات کی اطلاع ملی ہے ، جوتمام ریاستوں میں اموات کی شرح کے اعتبار سے بھی سب سے زیادہ ہے۔
جبکہ دہلی میں 2,248 اور گجرات میں 2,407 کورونا کے مثبت معاملات درج کیے گئے ہیں۔