حکومت نے جمعہ کے دن لوک سبھا میں کہا کہ 30 نومبر تک ملک میں کل 12.5 کروڑ لوگوں نے کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد بھی کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی ہے۔مرکزی وزیر مملکت برائے صحت بھارتی پراوین پوار نے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔ ان سے پوچھا گیا کہ ملک میں کتنے لوگوں نے مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد بھی کوویڈ 19 ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی ہے۔