بھارت نے اقوم متحدہ سلامتی کونسل میں نام لئے بغیر پاکستان پر کی شدید تنقید

,

   

نئی دہلی: افغانستان میں تشدد کے چلتے بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نام لئے بغیر پاکستان پر سخت تنقید کی ہے، بھارت نے پاکستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ کہا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ اور اگست ماہ کے لئے سلامتی کونسل کے صدر ٹی ایس ترومورتی کے مطابق دہشت گردی کو پناہ دینے والوں کی ذمہ داری طے کئے جانے کی ضرورت ہے۔ بھارت کا واضح پیغام ہے کہ افغانستان میں تشدد کے پیچھے پاکستان کے ذریعہ دہشت گردوں کو پناہ گاہ دیا جانا ایک بڑی وجہ ہے۔ٹی ایس ترومورتی نے کہا ہے کہ افغانستان میں مستقل امن کے لئے علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو فوراً ختم کئے جانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں کی سپلائی چین توڑنے کی ضرورت ہے۔ یہ طے کئے جانے کی ضرورت ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کو دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ملی اطلاعات کے مطابق بھارت کی صدارت میں جمعہ کو ہوئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں افغانستان میں بڑھتے تشدد سے خراب ہوتی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف امتار نے سیکورٹی کونسل میں ملک کے حالات پر فوری بحث کا مطالبہ کیا تھا۔