بھارت نے اپنی صدارت کے دوران جی 20 کو مزید جامع فورم بنایا: وزیر اعظم مودی نے من کی بات پروگرام میں کہا 

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ کی 104ویں ایپی سوڈ میں ملک سے خطاب کیا ۔ اس ریڈیو پروگرام میں وزیر اعظم مودی پورے ہندوستان سے عام لوگوں کے متاثر کن زندگی کے سفر کو ملک کے لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ نیز ملک کے موجودہ واقعات، کامیابیوں اور کسی بھی بڑی خبر یا واقعات کے بارے میں اس میں گفتگو ہوتی ہے۔من کی بات پروگرام کے تازہ ایپی سوڈ میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ 23 ​​اگست کو ہندوستان اور ہندوستان کے چندریان نے ثابت کر دیا ہے کہ چاند پر بھی عزم کے کچھ سورج طلوع ہوتے ہیں۔ مشن چندریان نئے ہندوستان کے اس جذبے کی علامت بن گیا ہے، جو ہر حالت میں جیتنا چاہتا ہے اور ہر حال میں جیتنا جانتا بھی ہے ۔ ہندوستان کا مشن چندریان خواتین کی طاقت کی بھی زندہ مثال ہے۔ اس پورے مشن میں بہت سی خواتین سائنسدان اور انجینئرز براہ راست شامل رہی ہیں۔ انہوں نے الگ الگ سسٹم پروجیکٹ ڈائریکٹر، پروجیکٹ مینیجر جیسی کئی اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔