بھارت پٹرولیم کی بیرونی آئیل کمپنی کو فروخت ممکن

   

نئی دہلی ، 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان بھارت پٹرولیم کارپوریشن کو کسی گلوبل آئیل کمپنی کو فروخت کردینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت ملک کے دوسرے بڑے سرکاری ملکیتی ریفائنر میں موجودہ طور پر 53.3% حصص رکھتی ہے۔ بی پی سی ایل حصص کی جمعرات کو اختتامی قیمت کے اعتبار سے حصص کی ممکنہ فروخت پر حکومت کو جاریہ مالی سال کیلئے 1.05 لاکھ کروڑ روپئے کے نج کاری نشانہ کے 40% کی تکمیل ہوگی۔ معاشی گراوٹ سے پریشان حکومت کسی طرح مالیہ جمع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔