نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ترقی نہ صرف ہندوستانیوں بلکہ دنیا کے لئے بھی اچھی ہے۔ وزیرا عظم نے یہ باتیں منی کنٹرول ڈاٹ کام کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کلین اور گرین ترقی ہے ۔ یہ انسان پر مرکوز نقطہ نظر کے ساتھ حاصل کی جا رہی ہے جسے دوسرے ممالک میں بھی نقل کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستان کی ترقی گلوبل ساؤتھ کے مفادات کو آگے بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔9 اور 10 ستمبر کو قومی راجدھانی میں منعقد ہونے والے G20 سربراہی اجلاس سے عین قبل Moneycontrol.com کو دئے ایک خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ‘جب ہم نے G20 کے لیے اپنا ایجنڈا پیش کیا تو اس کا عالمی سطح پر خیرمقدم کیا گیا’، کیونکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ہم عالمی مسائل کے حل تلاش کرنے میں مدد کے لئے اپنا فعال اور مثبت نقطہ نظر لائیں گے۔