سہ روزہ سمینار کا آغاز ، مولانا سفیان قاسمی مولانا شاہ جمال الرحٰمن مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور دیگر کے خطابات
حیدرآباد 21 نومبر (راست) اسلاف کی تاریخ کی حفاظت ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے ، قوموں کے عروج وزوال کی داستان ہمیشہ لکھی جائیگی ، لیکن جب حقیقت پسندی اور سچی تاریخ کو چھپانے کی کوشش کی جائے تو اس کی حقانیت کو سامنے لانا ازحد ضروری ہوجاتی ہے ان خیالات کا اظہار موقر عالم دین مولانا سفیان قاسمی مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند نے المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد میں بھارت کے تعمیرو ترقی میں مسلمانوں کا حصہ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں کیا ۔ پروگرام کی سرپرستی معہد کے بانی وناظم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نے انجام دیا ۔ ادارہ اشرف العلوم کے ناظم مولانا عبد القوی نے اس موقعہ پر کہا کہ کچھ سالوں سے فسطائی طاقتوں کی مسلمانوں کے تئیں منفی ہوتی جارہی ہے اور سرے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کوئی رول نہیں ہے جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اس عنوان سے مسلمانوں تک سچ پر مبنی تاریخ کو پہنچانا ضروری ہے ۔ میں مبارکبادی پیش کرتا ہوں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنہوں نے ایسے حساس موضوع پر سمینار منعقد کیا ۔ مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاح نے اپنی گفتگو میں ہندوستان کی تاریخ اور مسلمانوں کے ذریعہ اس ملک میں کئے گئے کا موں کا تذکرہ کیا اس موقعہ پر مولانا انیس الرحمن قاسمی کارگذار صدر آل انڈیا ملی کونسل ، مولانا عبدالحمید نعمانی دہلی اور شہر کے دانشوران سیاسی رہنما اور علماء کے ایک بڑے طبقے نے شرکت کیا، محمد ملحان متعلم معہد کی تلاوت سے افتتاحی نشست کا آغاز ہوا ۔ محمد سعد نے ہدیہ نعت اور محمد اسجداللّہ اور محمد سعد نے ترانہ ہند پیش کیا۔ اس موقع مولانا مفتی محمد صالح مظاہری ناظم جامعہ مظاہر علوم سہارنپور ، مولانا سید اکبر مفتاحی ناظم مجلس علمیہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر مہتمم دارالعلوم رحمانیہ، مولانا احمد عبید الرحمٰن اطہر ندوی، مولانا مفتی عظیم الدین انصاری ناظم دارالعلوم حیدرآباد ، مولانا مفتی معراج الدین ابرار ناظم انوارالہدیٰ مولانا نعمان بدر ندوی ناظم دارالعلوم سبیل السّلام ودیگر مدارس کے ذمہ داران کے علاوہ ڈاکٹر مشتاق ڈاکٹر نظام الدین بھی موجود تھے۔