’’بھارت کی من کی بات مودی کے ساتھ ‘‘پر ڈاکٹر لکشمن کو رپورٹ موصول

   

حیدرآباد ۔ /27 مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ صدر ڈاکٹر لکشمن نے آج اے راکیش ریڈی کے زیرقیادت بی جے پی اسٹیٹ منشور ٹیم کی جانب سے ’’بھارت کی من کی بات مودی کے ساتھ ‘‘ پر داخل کی گئی رپورٹ موصول کی ۔ ’بھارت کی من کی بات مودی کے ساتھ ‘ عوام کی ضرورت اور ان کی امنگوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے جو اسے بی جے پی کے منشور میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ سماج کے مختلف طبقات تک پہنچتے ہوئے ان کی ضرورتوں اور امنگوں کو معلوم کرنے کیلئے یہ ایک منفرد اور اختراعی طریقہ کار ہے ۔ بی جے پی نے شہر اور ریاست کے مختلف مقامات پر اس مقصد کے لئے باکسیس لگائے ہیں جہاں سے وہ عوام کی رائے حاصل کرتی ہے جس سے پارٹی کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ عوام پارٹی کے انتخابی منشور میں کیا چاہتے ہیں ۔