نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کا انتقال ہوگیا ہے۔ احمدآباد کے اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی والدہ ہیرابین کو خراج پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں جب ان سے 100 ویں سالگرہ پر ملا تو انہوں نے ایک بات کہی تھی، جو ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ ’کام کرو دماغ سے اور زندگی بسر کرو پاکیزگی سے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کو بدھ 28 دسمبر کو احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہیرا بین اس سال 100 سال کی ہو گئی تھیں، انھیں پہلے بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم مودی کی والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
وزیراعظم کی والدہ کے انتقال کے بعد راجناتھ سنگھ ، امت شاہ ،اسدالدین اویسی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد سیاسی لیڈران نے تعزیت اظہار تعزیت کیا ہے ۔
https://twitter.com/RahulGandhi/status/1608681921625853956?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1608681921625853956%7Ctwgr%5Ece60ee3b4b7b74fc9ff1e726399c006233c54141%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwaraquetaza.com%2Fd988d8b2db8cd8b1-d8a7d8b9d8b8d985-d985d988d8afdb8c-daa9db8c-d988d8a7d984d8afdb81-100-d8b3d8a7d984-daa9db8c-d8b9d985d8b1-d985db8cdaba-da86%2F