نئی دہلی:وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر آج گجرات کی راجیہ سبھا سیٹ کے لیے ہونے والے انتخابات کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ وہ اتوار کو احمد آباد پہنچے۔ بی جے پی کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔ بی جے پی کی گجرات یونٹ کے جنرل سکریٹری پردیپ سنگھ واگھیلا نے کہا کہ جے شنکر، جن کی میعاد 18 اگست کو ختم ہو رہی ہے، گجرات کے دو دیگر راجیہ سبھا ممبران کے ساتھ، آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔