بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کیا بڑا اعلان، 101 دفاعی اشیاء کے امپورٹ پر جلد ہی لگ جائے گی روک، بھارت خود تیار کرے گا وہ تمام چیزیں

,

   

بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کیا بڑا اعلان، 101 دفاعی اشیاء کے امپورٹ پر جلد ہی لگ جائے گی روک، بھارت خود تیار کرے گا وہ تمام چیزیں

نئی دہلی/9 آگست (سیاست نیوز)

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک بہت بڑا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع اب خودکفیل بھارت کی راہ پر چلے گا، دفاعی آلات بھارت میں بنانے کو فروغ دینے کےلیے 101 دفاعی اشیاء کی امپورٹ پر پابندی لگائی جاۓ گی، اور انہیں ملکی سطح پر بڑے پیمانے پر بنایا جائے گا۔

بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اس فیصلے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم مودی نے پانچ ستونوں پر خودکفیل بھارت کے تعمیر کی اپیل کی ہے، اسکے ساتھ ہی وزیر نے ایک اقتصادی پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ان کی اپیل سے اشارہ لیتے ہوئے وزارت دفاع نے101چیزوں کی فہرست تیار کی ہے ، جن کے امپورٹ پر پابندی لگائی جائے گی ۔ یہ دفاعی شعبہ میں خود کفیل ہندوستان کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے ۔

وزیر دفاع نے کہا یہ یہ فیصلہ ہندوستانی دفاعی صنعت کو خود کے ڈیزائن او ترقی کرنے کی صلاحیتوں کا استعمال کرکے یا مسلح افواج کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن کی گئی تکنیکوں کو اختیار کرکے نگیٹیو لسٹ میں چیزوں کو بنانے کا ایک بڑا موقع فراہم کرے گا ۔

https://twitter.com/ANI/status/1292317671845801984/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1292318921169633281%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fmake-in-india-gets-big-push-as-rajnath-singh-announces-import-embargo-on-101-weapon-systems-imt-313594.html