بھارت کے کسی بھی شہری سے اسکی شہریت کے بارے میں سوال کرنا غیر قانونی عمل ہے۔ ایڈوکیٹ محمود پراچہ

,

   

ملک بھر میں این پی ار کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے اسکو لےکر سماجی کارکن اور سپریم کورٹ کے سنئیر وکیل نے کہا کہ ۔۔۔سی اے اے، این ار سی اور این پی ار تینوں غیر قانونی چیزیں ہیں، اور اس چیز کا ہم ہرگز ساتھ نہ دیں اور جو اسکی مخالفت کر رہا ہے یا کرے گا اس کے اوپر بھی کوئی قانونی کاروائی ہوگی ایسا ہرگز نہیں۔

پراچہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی سرکاری افسر اۓ تو بہت عزت کے ساتھ انکے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے سیدھا سیدھا منع کردیجئے، کاغذ تو دکھانے کی دور کی بات ہم آپ سے اس سلسلے میں بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔

سپریم کورٹ کے وکیل نے مزید کہا کہ ہندوستان کے شہری اس کی شہریت کے بارے میں کوئی سوال پوچھنا غیر قانونی ہے، اور یہ سب چیزیں سپریم کورٹ میں رکی ہوئی ہے، اسوقت تک جب تک سپریم کورٹ کوئی فیصلہ نہیں کردیتا اور قانون بن نہیں جانتا اور عوام جب تک اسے قبول نہیں کریں گے اسوقت تک کسی بھی شہری سے اسکی شہریت کے بارے میں سوال کرنا غیر قانونی ہے۔

پورا بیان سننے کےلیے ویڈیو دیکھیں۔۔