حیدرآباد :۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن نے دس ہزار روپئے دیرینہ کے ساتھ ٹی ایس ۔ ایمسیٹ ، انجینئرنگ ، اگریکلچر اور میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ کے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں 5 ستمبر تک توسیع کی ہے ۔ ایسے طلبہ جنہوں نے تاحال درخواستیں داخل نہیں کی ہیں وہ 10 ہزار روپئے جرمانے کے ساتھ 5 ستمبر تک اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔۔