لکھنؤ ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گلوکارہ رانو مونڈل کی تصویر ٹوئیٹر پر وائرل ہوگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے پر بھاری میک اپ کیا ہے ۔ اترپردیش میں ایک بیوٹی پارلر کے افتتاح کیلئے جب وہ پہونچی تو ان کا چہرہ بھاری میک اپ سے بھرا ہوا تھا ۔ ٹوئیٹر استعمال کرنے والوں نے ان کا مذاق اڑایا اور کہا کہ وہ اپنے تعلق سے بہت کچھ جانتی ہیں لیکن عوام کو ان پر ہنسنے کی ضرورت نہیں ہے ۔