بھاونگر ۔آسنسول ایکسپریس ناگدا اسٹیشن پر توقف کرے گی

   

بھاو نگر: بھاونگر-آسنسول ہفتہ وار ایکسپریس ناگدااسٹیشن پر تجرباتی ٹھہراو شروع کیا گیاہے ۔ ریلوے کے ذریعے یہ سہولیات مسافروں کے مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے شروع کی گئی ہے ۔ سینئر ڈیویژنل کمرشیل منیجر معشوق احمد نے بتایا کہ مغربی ریلوے میں گجرات کے بھاو نگر ڈیویژنل سے گزرنے والی گاڑی نمبر 12941/12942بھاونگر-آسنسول ہفتہ وار ایکسپریس ناگدا اسٹیشن پر چھ مہینے کیلئے تجرباتی ٹھہراو شروع ہو چکا ہے ۔ گاڑی نمبر 12941بھاو نگر آسنسول ہفتہ وار ایکسپریس ،بھاونگر ٹرمینس اسٹیشن سے 14مارچ سے چلنے والی گاڑی ناگدا اسٹیشن پر آمد /رفت کا وقت 6.18/6.20بجے اور گاڑی نمبر 12942آسنسول – بھاونگر ہفتہ وار ایکپریس ،آسنسول سے چلنے والی ناگدا اسٹیشن پر آمد /رفت کا وقت 21.30/21.32بجے ہے ۔
اس ٹرین کے ٹھہراو،اور وقت کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے مسافر برائے میربانی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو .انکوائری .انڈین ریل.جی او وی .ان پر جاکر ویزٹ کر سکتے ہیں۔