بھاگلپور میں نوجوان کی لاش برآمد

   

بھاگلپور۔ بہار میں ضلع بھاگلپور کے مدھوسودن پور تھانہ علاقہ سے پولس نے آج ایک نوجوان کی لاش برآمد کی ۔ پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر کزیا گاوں کے نزدیک بائی پاس روڈ پر سڑک کنارے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔ نوجوان کا گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنے والے کی عمر تقریبا25 سال ہے اور اسکی فوری طور پر شناخت نہیں کی جاسکی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے ۔ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے ۔