بھاگوت کی کتاب کے رسم اجراء میں لازماً شرکت کرنے اردو کونسل کی اسٹاف کو ہدایت

   

نئی دہلی : قومی کونسل برائے اردو زبان (این سی پی یو ایل) جو آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی کتاب ’’مستقبل کا بھارت‘‘ کے اردو چربے کی رسم اجرائی رہی ہے، اس نے اپنے اسٹاف کے لئے اس تقریب میں شرکت کو لازمی قرار دیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر (ایڈمنسٹریشن )کمل سنگھ کے دستخط والے آفیشل سرکولر کے مطابق ان ارکان اسٹاف کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی جائے گی جو تقریب رسم اجرائی میں غیر حاضر پائے جائیں۔ ڈائرکٹر کونسل شیخ عقیل احمد نے بھاگوت کی کتاب کا اردو ترجمہ کیا ہے ۔