کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری اقلیتی سیل محمد عبدالشکیل کا ریلوے کے اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ
سرپور ٹاون ۔ سرپور ٹاون کے ساکن و کانگریس پارٹی سینئر قائد و کانگریس پارٹی اقلیتی اسٹیٹ جنرل سیکریٹری محمد عبدالشکیل نے اپنے صحافتی بیان میں بھاگیہ نگر ایکسپریس ٹرین کو بلہار شاہ تک توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ، تفصیلات کے مطابق جنابمحمد عبدالشکیل نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے قبل ساؤتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد کی جانب سے بھاگیہ نگر ایکسپریس ٹرین کو سکندرآباد سے ریاست مہاراشٹرا کے بلہارشاہ تک جاتا تھا۔ لیکن کرونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران بھاگیہ نگر ایکسپریس ٹرین کو سکندرآباد سے کاغذ نگر تک چلایا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست مہاراشٹرا کو جانے والے عوام کے ساتھ ساتھ سرپور ٹاون کے اطراف واکناف کے علاقوں کے عوام کو ریاستی ہیڈکوارٹر و حیدرآباد جانے کے لئے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس لیے سکندرآباد کے ساوتھ سنٹرل ریلوے کے اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ ہے کہ عوام کو حیدرآباد کو جانے اور آنے کی آمدرفت کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے بھاگیہ نگر ٹرین کو سرپور ٹاون تک توسیع کی جائے کیونکہ ریاست تلنگانہ کا سرحدی علاقہ سرپور ٹاؤن ہے، اس لیے بھاگیہ نگر ٹرین کو کاغذ نگر سے صرف 18 کلومیٹر تک ایکسٹینشن کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کا سرحدی ریلوے اسٹیشن سرپور ٹاون ریلوے اسٹیشن تک ایکسٹینشن و توسیع کرنے کا ریلوے اعلی عہدیداروں سے مطالبہ کیا گیا۔ تاکہ مقامی عوام کو ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد جانے اور آنے کی سہولت مل سکے۔