حیدرآباد، 10ستمبر (یواین آئی) پداپلی ضلع میں بھاگ متی سپرفاسٹ ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ گوریڈی پیٹ میں پیش آیا۔یہ ٹرین میسور سے دربھنگہ جارہی تھی۔اس واقعہ کے بعد مسافرین میں خوف دیکھاگیا۔ انجن میں آگ لگنے کے بعد ٹرین کو پداپلی اسٹیشن پر روک دیاگیا۔ حکام نے آگ بجھانے کے بعد ٹرین کو دوبارہ روانہ کیا۔اس واقعہ کے سبب ٹرین کو پداپلی ریلوے اسٹیشن پر 40 منٹ تک روکنا پڑا۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی جس پر مسافرین نے راحت کی سانس لی۔