حیدرآباد 10مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آئی ایک رونگٹے کھڑے کرنے والی واردات میں ایک نوجوان نے اپنے چچا کا قتل کرکے اس کی لاش کے ساتھ سیلفی لی۔ساتھ ہی اس سیلفی کو ضلع کے مختلف سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر شئیر کیا۔مقتول پولیس کا موظف عہدیدار تھا اور ملزم اس کے چھوٹے بھائی کا لڑکا ہے ۔یہ معاملہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب ملزم کی جانب سے لی گئی تصویر سوشیل میڈیا پروائرل ہوگئی۔یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔پولیس کے مطابق مقتول شیواراج محکمہ پولیس سے حال ہی میں سبکدوش ہوا تھا۔