جے پور: سابق چیف منسٹر راجستھان و سینئر کانگریس لیڈر اشوک گہلوٹ نے بھجن لال حکومت کی طرف سے پچھلی کانگریس حکومت میں تشکیل نئے اضلاع میں نو اضلاع اور تین ڈویژنوں کو ختم کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ اس پر ریاستی حکومت کو عوام کو جواب دینا ہو گا۔ گہلوٹ نے پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کی نئی حکومت کام نہیں کر رہی ہے اور اب یہ بات پھیل گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کام کرنے کے بجائے منشور کے وعدوں کو بھول چکی ہے اور نام بدلنے اور کام بند کرنے کا کام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں ہوں یا میٹرو، کام بند کردئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی جب ریفائنری کے کام میں تاخیر ہوئی تھی تو اس کی لاگت بڑھ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی کام کو روکیں گے تو اس کی قیمت بڑھ جائے گی جس سے بدعنوانی بڑھے گی۔