بھدرادری میں 3 نکسلائیٹس ہلاک

   

حیدرآباد: پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں 3 نکسلائیٹس آج بھدرا دری کتہ گوڑم ضلع میں ہلاک ہوگئے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل دت نے کتہ گوڑم میں بتایا کہ یہ واقعہ پالونچہ جنگلات میں آج دوپہر پیش آیا جب پولیس کی ٹیم نکسلائیٹس کے گروپ کی موجودگی کا پتہ چلنے پر ان کی تلاش میں گئی تھی۔ نکسلائیٹس کی طرف سے فائرنگ پر پولیس ٹیم نے جواب دیا جس کے نتیجہ میں 3 نکسلائیٹس ہلاک ہوگئے۔ کافی مقدار میں اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کئے گئے۔