کوتہ گوڑم : ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے چرلہ منڈل میں واقع ایک دیہات چنا پرم کے جنگلات میں پولیس کو نشانہ بنا کر زمین میں سلاخوں اور تیز نوکیلی لکڑیوں کے جال بچھایا تاکہ نکسلائٹ کی متلاشی پولیس حادثے کا شکار ہو جائے اس طرح کی سلاخوں اور نو کیلی لکڑیوں کی جال چھتیس گڑھ کی سرحدی علاقے کے جنگلوں میں بھی بچھائی گئی، جیسا کہ کچھ دن پہلے 25 اکتوبر 2021 کو تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کے سرحدوں پر پولیس گشت کر رہی تھی اچانک ماؤنواز سامنے ہوئے اور دونوں کے درمیان گھمسان لڑائی ہوئی۔
