بھدراچلم میں ایک کروڑ مالیتی گانجہ ضبط

   

حیدرآباد۔/18 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ضلع کتہ گوڑم ( بھدرادری ) میں بھدرا چلم برج کے پاس غیر مجاز گانجہ کی منتقلی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ اس تلاشی مہم میں پولیس نے تلاشی مہم کے دوران ایک کروڑ روپئے مالیتی گانجہ کو ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گانجہ کی اسمگلنگ کرنے والے افراد نے تھیلوں میں گانجہ بھر کر باندھ دینے کے بعد ان تھیلوں کو کنٹینرس میں رکھ کر دیگر مقامات پر گانجہ کی منتقلی کے دوران پولیس اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے دھاوے کرکے بھدراچلم برج کے پاس کے کنٹینرس کو ضبط کرلیا۔ ضبط شدہ کنٹینرس میں زائد از 8 کنٹل گانجہ پایا گیا جبکہ گانجہ کی منتقلی میں ملوث پائے جانے والے دو افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران ملزمین نے پولیس کو بتایا کہ ضبط شدہ گانجہ وشاکھاپٹنم میں خرید کر اس گانجہ کو کنٹینرس کے ذریعہ دہلی روانہ کیا جارہا تھا ۔ پولیس نے گانجہ کی اسمگلنگ معاملہ پر کیس درج کرکے ضروری کارروائی کی۔