بھدراچلم میں درجہ حرارت 38.5ڈگری سلسیس

   

حیدرآباد:تلنگانہ کے بھدراچلم ٹاون میں گذشتہ روز اعظم ترین درجہ حرارت 38.5ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔حیدرآباد میں 6مارچ کو اعظم ترین درجہ حرارت37.2ڈگری سلسیس درج کیاگیا تھا۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب حیدرآبادمیں اعظم ترین درجہ حرارت 19.7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔اس بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اقل ترین درجہ حرارت 15.7ڈگری سلسیس ضلع عادل آباد میں درج کیاگیا۔اقل ترین درجہ حرارت 18ڈگری سلسیس اے پی کے آورگیہ ورم میں درج کیاگیا۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی، یانم اور رائل سیما میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔