حیدرآباد 31اگست(یواین آئی )تلنگانہ کے بھدرادری کتہ گوڑم ضلع میں دریائے گوداوری میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھتے ہوئے 48 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور دوسری خطرے کی وارننگ سطح کو عبور کر گئی ہے ۔ اس بات کا اعلان ضلع کلکٹر جیتیش وی۔ پاٹل نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال دریا سے 11,44,645 کیوسیکس پانی نچلے علاقوں کی طرف چھوڑا جا رہا ہے ۔کلکٹر نے کہا کہ بالائی علاقوں میں ہورہی شدید بارش کے باعث گوداوری کا سیلابی زور برقرار ہے ۔