حیدرآباد23جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح میں ایک مرتبہ پھربتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔سطح فی الحال 43 فیٹ کی بلندی کو عبور کر گئی ہے ۔ ایک بار پھر آبگیر علاقوں میں عہدیداروں کو چوکس کردیاگیا ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار اور محبوب آباد کی ایم پی کویتا نے حکام کے ساتھ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ گوداوری کا پانی سڑک پر پہنچ جانے سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ دریں اثنا، اشوک نگر نیو کالونی اور بھدراچلم کی اے ایم سی کالونی میں 29 خاندانوں کے 90 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا ہے ۔دریں اثنا، بھدراچلم شہر کی کئی کالونیوں میں صفائی کے خصوصی عملے کے ذریعہ صفائی کے اقدامات میں شدت پید اکردی گئی ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ اجے کمار نے مشورہ دیا ہے کہ بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ کے ساتھ ہی عہدیدار چوکس کردیئے گئے ہیں۔