کھمم : بھدرادری کتہ گو ڑم ایم ایل اے ونما وینکٹیشور رائو کے بیٹے ونما راگھویندرا عرف راگھواکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مسلسل تنازعات میں الجھ کر اپنے باپ کیلئے درد سر بن رہے ہیں، واضح رہے کہ راگھوا ابھی تک کئی الزامات اور مقدمات کا شکار رہ چکے ہیں، پھر سے ایک اور نیا مقدمہ ضلع بھدرادری کتہ گوڑم، مستقر پالونچہ پولیس اسٹیشن میں ایک کسان کو خود کشی پر مجبور کر نے پر درج کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی مقامی ایم ایل اے ونما وینکٹیشور راؤ ایک بار پھر سے مشکل میں پھنسے ہوئے نظر آرہے ہیں، ضلع بھدرادری کتہ گوڑم ضلع میں ایک کسان کی سنسنی خیز خودکشی مقدمہ میں ایم ایل اے کے بیٹے کو A2میں رکھا گیا ہے، ملی پیدی وینکٹیشور راؤ کے خودکشی نوٹ نے اس وقت سنسنی پیدا کر دی جب انہوں نے اپنی خود کشی سے پہلے وجہ خود کشی میں دعویٰ کیا ہے کہ آپسی دو رشتہ داروں کے درمیان مالی معاملات کو لیکر تنازعہ چل رہا تھا جس میں ونما راگھوا کی یکطرفہ حمایت اور طرفداری کی وجہ سے ان پر ظلم ہوا ہے جس سے ملی پیدی وینکٹیشور رائو نے خود کشی کر لی، وینکٹیشور رائوکی بیوی نے اپنے افراد خاندان کو لیکر پولیس اسٹیشن کے سامنے ایک دھرنا (احتجاج) بھی منظم کیا اور اس نے یہ دعویٰ بھی پیش کیا کہ اس کے شوہر کے اقدام خود کشی اور موت کا ذمہ دار کتہ گو ڑم ایم ایل اے ونما وینکٹیشور رائو کا بیٹاونما راگھا وا ہے ، جس کے بعد پولیس پر سخت دبائو سے بالآخر ایک مقدمہ آئی پی سی سیکشن 306 کے تحت ایف آئی آر نمبر 268/2021 درج کیا گیا ، پرانا پالونچہ کے ایک جنرل وارڈ میں ایک ممبر کی حیثیت سے اپنی سیاسی کیریئر کا آغاز کر نے والے ونما وینکٹیشور رائو آہستہ آہستہ آگے بڑھتے ہو ئے کئی عہدوں پر اپنی محنت اور لگن سے کامیاب ہو تے آرہے ہیں،ونما راگھوا کا کارو باری انداز جو شروع سے ہی اس کے والد کے لئے درد سر تھا جو چلتے چلتے اپنے باپ کے لئے ایک چیلنج بن رہا ہے۔
