بھدرواہ میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات بحال

   

جموں : جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ قصبے میں دس روز کے بعد براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا ۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بھدرواہ قصبے میں حالات دھیرے دھیرے معمول پر آرہے ہیں اور انتظامیہ نے بھی لوگوں کو راحت دیتے ہوئے براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو اتوار کی صبح بحال کیا۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح گیارہ بجکر پندرہ منٹ پر براڈ بینڈ اور تمام فکسڈ لائن انٹرنیٹ خدمات کو بحال کردیا گیا۔بتادیں کہ بی جے پی کے لیڈروں کے حالیہ ریمارکس کے بعد بھدرواہ قصبے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر نو جون کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔دریں اثنا حکام نے بتایا کہ بھدرواہ قصبے میں حالات پر خصوصی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور احتیاطی طورپر دفعہ 144کے تحت پابندیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ قصبے میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہے اور کسی بھی جگہ ناخوشگوار واقع رونما ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔