بھدوہی ،12اپریل(یواین آئی)اترپردیش میں بھدوہی کے گوپی گنج علاقے کے جہانگیر آباد گنگا گھاٹ پر اتوار کو شوہر اور بیوی کے درمیان ہوئے جھگڑے کے بعد بیوی نے پانچ بچوں کو لے کرگنگا میں پھینک دیا۔اس سنسنی خیز واردات کے بعد علاقے میں ہنگامہ ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی گنگا گھاٹ پر پہنچ کر پولیس نے ڈوبے ہوئے بچوں کی تلاشی مہم چلائی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جہانگیر آباد گاؤں کے رہنے مردل یادو عرف منا اور اس کی بیوی منجو یادو کا کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔منجو یادو اپنے پانچ بچوں کو لے کر جہانگیر آباد گنگا گھاٹ پر پہنچی ۔اس نے سبھی بچوں کو باری باری سے گنگا میں ڈبو دیا۔اس حادثے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔پولیس پورے معاملے کی جانچ میں لگی ہے ۔