بھدوہی12مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع بھدوہی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش اور ژالہ باری نے بھاری تباہی مچائی ہے ۔ ضلع میں بدھ کی دیر شام تیز ہواؤں کی وجہ سے سینکڑوں ٹین شیڈ اور پیڑ پودے زمین دوز ہوئے ۔ گوپی گنج تھانہ علاقے کے لالا نگر کے نزدیک پولیس نے لائن میں کام کرنے والے پالور کی درخت کے نیچے دب کر موت ہوگئی۔ضلع ہیڈکوارٹر پولیس لائن میں تعینات روی سیٹھ نامی فالور اورئی سے گیانپور آرہا تھا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے ایک درخت اکھڑ کر گر گیا اور روی اس کی زدمیں آگر جس سے اس کی موت ہوگئی۔ تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش اور ژالہ باری ضلع میں کافی تباہی مچائی ہے ۔بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گیہوں، سرسوں اور پیاز کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ کسان ونشراج پال نے بتایا کہ تیز بارش کے بعد ژالہ باری ہوئی ہے ۔ اس سے گیہوں کی کھڑی فصلیں کھیت میں لیٹ گئیں۔سرسوں کی بالیاں کھیت میں ہی گر گئیں۔ پیاز کی کھیتی کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے ۔ موسم کے بگڑتے مجاز نے کسانوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ شہر کے مقابلے دیہی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے ۔تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی وجہ سے کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔
