بھروسہ سنٹر کا افتتاح

   

جی ای ایف انڈیا اور تلنگانہ پولیس کی باہمی کوشش
حیدرآباد : جیمنی ایڈیبلس اینڈ فیاٹس انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ ( جی ای ایف انڈیا ) جو فریڈم ہیلتھی کوکنگ آئیلس کے مارکیٹرس اور ریفائنرس ہیں ۔ ’ بھروسہ ۔ سپورٹ سنٹر برائے خواتین و اطفال ‘ کے قیام کی تائید میں اپنا سی ایس آر اقدام کیا ہے ۔ ڈاکٹر وی رویندر ( آئی پی ایس ) ، کمشنر پولیس ، ورنگل نے سری راجیو گاندھی ہنومنتو ، ( آئی اے ایس ) ، کلکٹر ورنگل کی موجودگی میں ہمراہ مسٹر پی چندرا شیکھرا ریڈی وائس پریسیڈنٹ ، سیلز اینڈ مارکیٹنگ ، فریڈم ہیلتھی کوکنگ ، آئیلس اس کا افتتاح انجام دیا ۔ ان کے ہمراہ جی ای ایف انڈیا کے سینئیر لیڈرس موجود تھے ۔ جی ای ایف انڈیا اور تلنگانہ پولیس کے مابین مضبوط تعلقات کی بنا پر باہمی کوشش کی گئی ہے تاکہ معاشرہ میں غیر معمولی خدمات کو بہتر بنانے اور فراہمی عمل میں لائی جاسکے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر وی رویندر ، کمشنر پولیس نے کہا خواتین اور اطفال کا تحفظ اور بہتری پولیس کے لیے اولین ترجیح ہے ۔ مسٹر پی چندرا شیکھر ریڈی ، وائس پریسیڈنٹ ، سیلز اینڈ مارکیٹنگ ، فریڈم ہیلتھی کوکنگ آئیلس نے کہا کہ جی ای ایف انڈیا پر ہم ہمیشہ سے خواتین کا تحفظ اور ان کی خود انحصاری کی حوصلہ افزائی کی فکر کرتے ہیں ۔۔