ممبئی : بالی ووڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کورونا وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ وہ ممبئی کے گوریگاؤں فلم سٹی میں عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ بتایا گیا کہ سنجے اور فلم کا متعلقہ اسٹاف ہوم کورنٹائن ہوگیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ سنجے کے پازیٹیو ٹسٹ کے ساتھ ہی اُن کی فلم کی ہیروئن عالیہ نے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔
