ممبئی ۔ ہندی سنیما کے مشہور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا نام جب کسی فلم کے ساتھ جوڑا جاتا ہے تو وہ فلم خود بخود بحث کا حصہ بن جاتی ہے۔ بھنسالی اپنی فلموں کے ذریعے ناظرین کو ایک الگ دنیا میں لے جاتے ہیں۔ ناظرین ڈائریکٹر کی فلموں کی کہانیوں میں پوری طرح ڈوب جاتے ہیں۔ ان کی آنے والی فلم لو اینڈ وار مسلسل بحث میں ہے۔ بھنسالی نے اس فلم کے لیے رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کو کاسٹ کیا ہے۔ لواینڈ وارکے حوالے سے ایک نئی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ لو اینڈ وار سنجے لیلا بھنسالی کے کیرئیر کی 10ویں ہدایتکاری والی فلم ہے۔ یہ فلم اگلے سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق، پروجیکٹ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کے لیے جیو اسٹوڈیوکے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اسے ہدایت کار کے کیریئر کی سب سے بڑی فلم بھی کہا جا رہا ہے۔ بھنسالی فلم کے پری پروڈکشن کے کام میں مسلسل مصروف ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق لو اینڈ وار کی شوٹنگ نومبر 2024 سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ بھنسالی نے اس فلم کی شوٹنگ کے لیے لگاتار 250 دنوں کا طویل شیڈول بنایا ہے۔ توقع ہے کہ اس سال نومبر میں رنبیرکپور کے ساتھ فلم کے ایک چھوٹے سے حصے کی شوٹنگ مکمل کی جا سکتی ہے۔