بھوانی نگر میںشوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

,

   

حیدرآباد ۔ /6 جنوری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقے بھوانی نگر میں پیش آئے ایک سنسنی خیز واقعہ میں شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب 33 سالہ نسیم اختر کو اس کے شوہر عمران اللہ نے آج قینچی پیٹ میں گھونپ کر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ عمران اللہ بے روزگار تھا اور اس کی بیوی درزی کا کام کیا کرتی تھی ۔ آئے دن رقم کیلئے عمران اللہ اپنی بیوی کو تنگ کیا کرتا تھا اور حالیہ دنوں کار خریدنے وہ بیوی سیس اصرار کررہا تھا ۔ اتوار کی شام میاں بیوی میں کار کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا اور بیوی نے رقم دینے سے انکار کردیا جس کے نتیجہ میں برہمی کی حالت میں عمران نے قینچی سے اپنی بیوی پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی اور برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ اس واقعہ کے بعد بھوانی نگر تالاب کٹہ شاہ جہاں ہوٹل کے قریب سنسنی پھیل گئی ۔ اطلاع ملنے پر اے سی پی سنتوش نگر مسٹر شیورام شرما موقعہ واردات پر پہونچ کر کلوز ٹیم کو طلب کرلیا ۔ پولیس نے خاتون کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور عمران اللہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا ۔