بھوبھارتی ایکٹ، کسانوں کیلئے فائدہ مند

   

بودھن میں منعقدہ سرکاری پروگرام سے سدرشن ریڈی کا خطاب
بودھن ۔ 29 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں شرکت مہمان خصوصی سابقہ ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی نے کسانوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کسانوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کے لیے نیا قانون بھو بھارتی متعارف کروایا اس قانون کے لاگو ہو نے کے بعد اصل مالک اراضی کو اپنی زرعی اراضی کے مالکانہ حقوق کے لیے دفاتر کے چکر لگا نے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس نئے ROR قانون کے لاگو ہونے کے بعد کسانوں کو صرف ایک مرتبہ متعلقہ عہدیداروں سے رجوع ہونا چاہئے، بعد ازاں سرکاری عہدیدار ازخود اصل مالک اراضی کے مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے بھو بھارتی قانون کے تحت کسانوں کو پٹہ پاس بک کی اجرائی عمل میں لا ئی جاتی ہے۔ اس پروگرام میں شریک ضلع کلکٹر نظام آباد راجیو گاندھی ہنمنتو آور ایڈشنل کلکٹر کرن کمار نے بھی کسانوں سے مخاطب کرتے ہوئے ان کے حقوق سے واقف کروایا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کو فراہم کی جارہی رہی سہولیات سے واقف کرواتے ہوئے اپنے جائز حقوق سے استفادہ کر نے کی کسانوں سے خواہش کی۔ اس موقع پر سدرشن ریڈی نے شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی اسکیم کے مستحق افراد میں انہیں امدادی چیکس تقسیم کیے اس موقع پر سب کلکٹر بودھن ویکاس میاتھو اے سی پی بودھن سرنیواس اور دیگر عہدیدار اور قائدین موجود تھے۔