تمام منڈلوں میں تفصیلات سے عوام کو واقف کروایا جائے ، عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت
سنگا ریڈی 17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ضلع کلکٹر وی کرانتی نے اس مہینے کی 30 تاریخ تک بھو بھارتی ایکٹ پر عمل کرنے سے متعلق ضلع کے منڈلوں میں شعور بیداری اجلاس کے تحت عوام کسان اور عہدے داروں کو اراضی کے نئے قانون سے واقف کروایا جائے ضلع کلکٹر کرانتی نیعہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ بھو بھارتی ایکٹ پر بیداری اجلاس کا مناسب طریقے سے انعقاد کریںایڈیشنل کلکٹر مادھوری (ریونیو) نے کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں آر ڈی آو اور تحصیلدار کا اجلاس بھارتی ایکٹ پر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا اس موقع پر کلکٹرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ ایکٹ میں نوٹس سسٹم کا نفاذ عمل میں لایا گیا میوٹیشن کی صورت میں خریداروں اور بیچنے والوں کے لیے نوٹس کا نظام نافذ کیا جائے نوٹس کے نفاذ کے بعد اگر اعتراضات ہیں تو بہت سے افراد کے دلائل سنے جائیں، پورٹل پر اپ لوڈ کرکے حل کیا جائے بھو بھارتی کی اہم خصوصیات میں حقوق کے ریکارڈ میں غلطیوں کو درست کرنے کا امکان، رجسٹریشن اور پہلے سے زمین کا سروے، نقشہ کی تیاری، دیہاتوں کے ریونیو ریکارڈ کی دیکھ بھال، زمین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دو سطحی اپیل کا نظام، وغیرہ شامل ہیں عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس ماہ کی 30 تاریخ تک منڈلوں میں اس قانون کے تفصیلات سے متعلق کسانوں میں شعور بیداری بیداری اجلاس منعقد کرتے ہوئے اراضی کے نئے قانون سے متعلق تفصیلی طور پر انہیں واقف کروایا جائے۔ اس اجلاس کا مقصد ار او ار اصلاحی عمل کے سیکشن 4، 5، اور 7 پر پاورپوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے، نیز کسی بھی مسئلے پر اپیل کیسے کی جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سکریٹری بی رمیش، ڈی آر او پدمجارانی، محکمہ ریونیو افیسر عملہ اور دیگر نے شرکت کی۔