بھوبھارتی قانون پر عمل درآمد میں لائسنس یافتہ سروئیرس کا اہم کردار

   

گری راج گورنمنٹ ڈگری کالج نظام آباد میں جاری تربیتی کلاسیس کا ضلع کلکٹر کا اچانک معائنہ
نظام آباد:19/ جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ”بھوبھارتی” قانون پر عمل درآمد میں لائسنس یافتہ سرویئروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار نظام آباد ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے کیا کلکٹر نے گِری راج گورنمنٹ ڈگری کالج نظام آباد میں جاری سرویئروں کی تربیتی کلاسز کا اچانک معائنہ کیا۔ اور تربیتی کلاسز کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔اس موقع پر کلکٹر نے تربیت حاصل کر رہے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہرین سے حاصل ہونے والی تربیت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ زمین ہر انسان کی زندگی میں ایک اہم اثاثہ ہے اور اسی پس منظر میں حکومت نے یہ اقدام کیا ہے تاکہ زمینی تنازعات سے پاک معاشرہ قائم ہو سکے اور سرکاری ریکارڈز میں درست سروے میں شامل کیے جا سکیں۔حکومت کی یہ بڑی پیش قدمی ہے سرویئرز کی کمی دور کرنے کے لیے لائسنس یافتہ افراد سے پُر کیا جائے گا۔کلکٹر نے بتایا کہ سرکاری سرویئروں کی قلت کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے لائسنس یافتہ سرویئروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تحت یہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ زمین کی خرید و فروخت اور وراثتی، انتقال جیسے معاملات میں موقع پر جا کر زمین کی حدبندی اور سروے کی تیاری لازمی ہو گی۔امتحان کے بعد سرکاری منظوری دی جائے گی۔کلکٹر نے کہا کہ تربیت کے اختتام پر 28 اور 29 جولائی کو ریاستی سطح پر امتحان منعقد کیا جائے گے اس امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو لائسنس یافتہ سرویئرز کے طور پر تسلیم کیا جائے گا اور سرکاری اسناد فراہم کی جائیں گی۔سروے اور قانون کے کے بارے میں مکمل علم حاصل کریں۔عوامی خدمت کے لیے کام آ سکے ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے مزید کہا کہ سرویئرز کو زمینی حدود، ریونیو قوانین، ملکیتی حقوق، میپ ریڈنگ اور فیلڈ سروے جیسے موضوعات پر عملی و نظریاتی تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر یہ سرویئرز اپنی خدمات ایمانداری سے انجام دیں تو بہت سے زمینی تنازعات حل ہو سکتے ہیں۔جس سے حکومت کا مقصد کامیاب ہوگا زمین سے جڑے مسائل کا خاتمہ پورا ہو گا۔انہوں نے ہدایت دی کہ تربیتی دوران کوئی بھی شک و شبہات ہونے کی صورت میں وضاحت حاصل کریں اور فیلڈ ورک میں ایمانداری اور دیانتداری سے کام لیں۔ کلکٹر نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اس 50 روزہ تربیتی پروگرام کی مسلسل نگرانی خود بھی کریں گے۔اس موقع پر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز کے اے ڈی مسٹر اشوک اور دیگر متعلقہ اسٹاف بھی موجود تھے۔