ممبئی : سیف علی خان اور ارجن کپور کی ہارر کامیڈی فلم بھوت پولیس کا ٹریلر 18 اگسٹ کو جاری کیا جارہا ہے ۔ اس فلم میں سیف اور ارجن کپور بھوت پکڑنے والے دو بھائیوں وبھوتی اور چیرانوجی کا کردار نبھارہے ہیں ۔ اس فلم میں جیکلین فرنانڈیز اور یامی گوتم کے علاوہ جاوید جعفری بھی کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ۔ فلم کی ہدایت پون کرپلانی اور رمیش تورانی اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں ۔ دو دن قبل ہی سیف علی خان نے اپنی 51 ویں سالگرہ منائی ہے اور اس موقع پر انہوں نے اپنی آنے والی فلم کے متعلق امید کا اظہار کیا ہے ۔سیف کے مداحوں کو بھی اس فلم کا انتظار ہے ۔