نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جانے مانے وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف تقریباً 11 سال پرانے توہین عدالت کیس کی سماعت جمعہ کو چار اگست تک کے لئے ملتوی کردی۔دونوں مدعا علیہان پرشانت بھوشن اور ترون تیجپال کی جانب سے پیش وکیلوں نے جسٹس ارون کمار مشرا،جسٹس بی آر گوئی اور وی رماسبرمنیم کی بنچ سے درخواست کی کہ اس معاملہ کی سماعت تب کی جائے ،جب کمرہ عدالت میں پہلے کی طرح سماعت ہو۔معاملہ میں خود کو فریق بنانے کا مطالبہ کررہے سابق وزیر قانون شانتی بھوشن نے کہا کہ معاملہ کی سماعت کمرہ عدالت میں سماعت پھر سے شروع ہونے کے بعد کی جانی چاہئے۔