ممبئی ۔ کارتک آرین اور اجے دیوگن دیوالی میں اپنی اپنی فلموں کے ساتھ دھوم مچانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کے درمیان سنگھم اگین بمقابلہ بھول بھولیا3 میں سے کسی ایک کو بہترین قرار دینے کی جنگ جاری ہے لیکن اصل نتیجہ دیوالی کے بعد آئے گا۔ دونوں فلموں کو بنانے والے اپنے اپنے انداز میں فلموں کی تشہیر کررہے ہیں۔ ریلیز میں صرف 6 دن باقی ہیں۔ اس دوران سنگھم اگین کے لوگوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کارتک آرین کی فلم بھول بھولیا 3 کو دہلی یوپی کے 35 سنگل اسکرینوں پر پرائم ٹائم دکھانے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دونوں بڑی فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔ لہذا ڈسٹری بیوٹرز اپنے طریقے سے ایسی حکمت عملی اپنا رہے ہیں، تاکہ ان کی فلموں کو زیادہ شوز مل سکیں۔ حال ہی میں ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ کارتک آرین کی بھول بھولیا 3 نے دہلی اور یوپی میں سنگل اسکرین کی جنگ جیت لی ہے۔شائقین دونوں فلموں کو دیوالی کے خاص موقع پر دیکھنے کے خواہاں ہیں اورتاجروں نے کہا ہے کہ جو فلم زیادہ دکھائی جاتی ہے اسے دیکھنے میں لوگ زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انیل تھڈانی 3-2 کے تناسب کے ساتھ سنگل اسکرین میں پرائم ٹائم شو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بھول بھولیا 3 کے بنانے والوں نے سنگل اسکرین کی جنگ میں پہلی فتح حاصل کی ہے۔