ایودھیا (اترپردیش): شہر میں رام مندر کی سنگ بنیاد کی تقریب کے سلسلہ میں خصوصی پوجا”بھومی پوجن“ کے انعقاد کے موقع پر شہر میں بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں اور شہر کو زبردست طریقہ سے سجادیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس رام جنم بھومی مندر کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس سے قبل وزیر اعظم ہنومان گڑھی میں درشن اور پوجا میں حصہ لیں گے۔
श्री राम जन्मभूमि मन्दिर विश्व में भारतीय स्थापत्य कला का अनुपम उदाहरण होगा।
जन्मभूमि मन्दिर के प्रस्तावित मॉडल के कुछ चित्र।
Shri Ram Janmbhoomi Mandir will be a unique example of Indian architecture.
Here are some photos of the proposed model.
जय श्री राम! Jai Shri Ram! pic.twitter.com/8kJ4qEYah2
— Shri Ram Janmbhoomi Teerth Kshetra (@ShriRamTeerth) August 4, 2020
अयोध्या नगरी दीपोत्सव की अद्भुत छटा से दैदीप्यमान है। pic.twitter.com/NAVADcuTlM
— Shri Ram Janmbhoomi Teerth Kshetra (@ShriRamTeerth) August 4, 2020
ہنومان گڑھی سے وزیر اعظم رام جنم بھومی جائیں گے جہاں وہ پوجا میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر وہ ایک پودا بھی لگائیں گے۔ مودی اس کے بعد بھومی پوجن میں کریں گے۔ سنگ بنیاد کی تقریب کی مناسبت سے ایک تختی کی رونمائی انجام دیں گے اور رام جنم بھومی پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ کریں گے۔ ایودھیا شہر میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بھومی پوجن کے پیش نظر ایودھیا کو خوبصورت بنادیا گیا ہے۔ سڑکوں کو سجادیا گیا ہے۔ ہنومان گڑھی کی مندر کی بھی رنگ کیا جارہا ہے۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر شری رام تیرتھ اکاؤنٹ نے رام مندر کا ایک ماڈل پیش کیا ہے۔
نئی دہلی کے بی جے پی لیڈر وجئے گول بنگالی مارکٹ ٹریڈرس اسوسی ایشن (بی ایم ٹی اے) کے ارکان کے ساتھ بابر روڈ کا نام تبدیل کرتے ہوئے اس کا نام 5 اگست روڈ رکھنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔