بھونگیر اور دیگر قومی شاہراہوں کی ترقی کیلئے نمائندگی

   

Ferty9 Clinic

نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی کے صدرنشین سے رکن پارلیمنٹ وینکٹ ریڈی کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست (سیاست نیوز) بھونگیر سے تعلق رکھنے والے کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے نئی دہلی میں صدرنشین نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا ناگیندر ناتھ سنہا سے ملاقات کی اور یادادری تا ورنگل قومی شاہراہ کی تعمیر کے سلسلہ میں آلیر سرویس روڈ کو 4 لائین روڈ بنانے کی درخواست کی ۔ وینکٹ ریڈی نے اس سلسلہ میں نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا کے حیدرآباد آفس کی جانب سے تیار کردہ 41 کروڑ روپئے پر مشتمل پلان کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ ناگیندر ناتھ سنہا نے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں جلد از جلد کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ، بنگلور ، ناگپور ، قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوچکا ہے ۔ لہذا 4 لائین سڑ ک کی تعمیر سے حادثات کم کیا جاسکتا ہے ۔ وینکٹ ریڈی نے ناگپور ، حیدرآباد اور بنگلور قومی شاہراہوں کی درستگی کے سلسلہ میں توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ ان سڑکوں کی حالت بہتر بناتے ہوئے عوامی زندگی کا تحفظ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے صدرنشین نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا سے درخواست کی کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کریں۔