بھونگیر /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کے بھونگیر ضلع میں ایک آر ٹی سی بس کنٹرول کھو کر الٹ گئی ۔ جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور 5 دیگر افراد زخمی ہیں۔ محبوب آباد ضلع کے تھورور ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس صبح 10 بجے تھورور سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئی ۔ ضلع کے اڈاگودور منڈل کے بودوگوڈیپم پہونچنے پر تیز رفتار بس بے قبوہوکر سڑک کے کنارے ایک گڑھے میں جاگری اور الٹ گئی ۔ جس کے نتیجہ میں اڈہ گڈورو منڈل کے چنہ پاڈی شالہ کی یکمال نامی خاتون اور بی بی نگر کا کونڈارامولو کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ بتایا گیا ہے کہ کونڈارامولو ادگودور منڈل کی کوٹامارتھی پنچایت کے سکریٹری کے طور پر کام کرتا تھا ۔ زخمیوں کو سوریا پیٹ ضلع کے تروملا گیری کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے رامنا پیٹ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے ۔
مدنور میں طلائی چین کا سرقہ
پٹلم /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جکل کے مدنور منڈل میں دو اجنبی شخص مارواڑی گلی کے ایک تاجر کے مکان پر گئے ۔ گھر میں موجود خاتون سے کہا کہ ہم چاندی کے اشیاء کو دھو کر دینے کا کام کرتے ہیں ۔ خاتون ایک چاندی کی چیز کو دھونے کیلئے دیا انہوں نے اچھی طرح چاندی کی چیز کو دھوکر دیا ۔ خاتون ان چیز کو دیکھ کر متاثر ہوئی ۔ اسی وقت سارقوں نے سونے کی چین دھوکر دینے کی بات کہی ۔ اس خاتون نے اپنے گلے کی چار تولہ سونے کی چین دھونے کیلئے دی ۔ اجنبی شخص نے اس خاتون کو گھر میں سے پانی لانے کیلئے کہا وہ خاتون پانی لانے کیلئے گھر کے اندر داخل ہوئی موقع پاکر چار تولہ کی سونے کی چین لیکر فرار ہوگئے ۔ خاتون پشپا دیوی ان دونوں کو غائب دیکھ کر مدنور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ سب انسپکٹر مسٹر کرشنا نے سرقہ کی واردات کا کیس رجسٹر کرتے ہوئے سارقوں کی تلاش کرنے کا تیقن دیا۔