حیدرآباد 27 جنوری ( سیاست نیوز ) یادادری بھونگیر ضلع میں مویشیوں کو مارنے والے شیر کو ترکا پلی منڈل کے جنگلات میں لگائے گئے کیمرے میں قید کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب شیر تقریبا 5 سال کا ہے اور اس کا وزن ڈھائی سو کلو تک بتایا گیا ہے جو ایک صحت مند شیر ہے ۔ جو جنگلات کے قریبی علاقوں میں گھومتے ہوئے مویشیوں کا شکار کررہا ہے ۔ اپنی بھوک مٹانے مویشیوں پر حملہ کررہا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یادادری بھونگیر میں جنگلاتی علاقے میں کافی عرصہ بعد شیر کو دیکھا گیا محکمہ جنگلات کے عہدیدار کے پاس اس خصوص پٹی میں شیروں کی موجودگی کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔ شیر کی حرکت اور اسے پکڑنے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ محکمہ کی ٹیم مقامی ٹیم کے ساتھ شیر کو پکڑنے کوشاں ہے ۔ ۔ اعلیٰ عہدیدار منگل کو وتائی پلی ، ابراہیم پور اور رالہ جنگاؤں میں معائنہ کیا ۔ عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ چوکس رہیں جب تک شیر پکڑا نہیں جاتا سبھی کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔۔ ش