بھونگیر میں آنگن واڑی مرکز پر کلکٹر کی بچوں سے بات چیت

   

بھونگیر /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر پامیلا ستپاتھی نے عہدیداروں سے کہا کہ ہر جمعہ کی میٹنگوں اور گھر کے دورے کے ذریعے بچوں کی نشوونما اور غذائیت کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔چہارشنبہ کے روز،کلکٹر نے بھونگیر منڈل کے گاؤں وڈائی گوڈیم کے آنگن واڑی مرکز کا دورہ کیا اور بچوں سے بات چیت کی۔اس موقع پرکلکٹر نے بچوں کے وزن اور گروتھ رجسٹر کا معائنہ کیا۔ آنگن واڑی ٹیچر سنندا کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ہر ماہ بچوں کے قد اور وزن کو ریکارڈ کریں، ان کی ماؤں اور خاندان کے افراد کو تعلیم دیں، مینو کے مطابق مناسب غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کریں، ماؤں، حاملہ خواتین اور خاندان کے افراد کو جمعہ کی میٹنگوں کے ذریعے بچوں کی صحت کے بارے میں آگاہ کریں۔