سابق رکن بلدیہ کی کانگریس میں شمولیت
بھونگیر /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں سابق رکن بلدیہ بی آر ایس لیڈر لئیق احمد نے اپنے حامیوں کے ہمراہ بی آر ایس پارٹی سے استعفی پیش کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔لئیق احمد کے استفعی پیش کرنے سے 30 وارڈ پہاڑی نگربلدی علاقے میں بی آر ایس کو دھکا لگا ہے۔کیونکہ لئیق احمد ایک عوامی خدمت گزار لیڈر ہے۔انہوں نے سال 2014میں رکن بلدیہ منتخب ہونے کے بعد پہاڑی نگر بلدی علاقے میں وارڈ میں کئی ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے علاوہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے وہاں کی عوام کو مستفید کروایا ہے۔وہ ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے آگے رہتے تھے۔اور ایک عوام کی خدمت کا ایک بہتر ریکارڈ رکھتے ہے۔سرکاری اسکیمات سے عوام کو مستفید کروانے میں لئیق احمد کافی محنت کی اور ایک بہتر عوامی لیڈر کے طور ابھرے ہے۔مقامی عوام کا کہنا ہے کہ لئیق احمد کے بی آر ایس سے استفعی سے بی آر ایس کو کافی نقصان ہوگا۔لئیق احمد نے اپنے استفعی پیش کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ نو سال سے بی آر ایس کی کامیابی پارٹی کے استحکام کیلئے انتھک محنت کی ہے۔لیکن گزشتہ چند سالوں سے انہیں ہر معاملہ میں نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اور بی آر ایس میں موجود چند لیڈرس کی رکن اسمبلی کو غلط باور کررہے ہیں۔جس کی وجہہ سے وہ بی آر ایس سے اپنا استعفی پیش کررہے ہیں۔اس موقع پر ان کے حامی سراج ، احمد ، ببو ،سلمان،اور دیگرموجود تھے۔